چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر پر کام تیز کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کو سراہا ہے ۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان حُوا چھون اینگ نے بیجنگ میں صحافیوں کو بریفنگ میں کہاکہ شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کیلئے بہت کام کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے رہنمائوں کی رہنمائی اور ہماری بھرپور کوششوں سے ہم سی پیک میں خاصی پیشرفت دیکھ رہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دونوں ممالک صنعتی ترقی، روزگار، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پرمزید توجہ دیں گے۔