تازہ ترین
متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر چین کے موقف کی حمایت

متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر چین کے موقف کی حمایت

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دوراہ تائیوان  کے بارے میں متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں نے چین کے موقف کی حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان سے متعلقہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے اور 1971 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ ” ایک چین” کے اصول کی قرارداد نمبر 2758 پر عمل پیرا ہے۔

عرب لیگ کے چیف اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری جنرل احمد ابو لغیط کے آفس ڈائریکٹر حسام ذکی نے اس بات پر زور دیا کہ عرب لیگ ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور چین کی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس، نینسی پیلوسی کے اس اقدام کو عوامی اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے،  تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور چین کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تائیوان کے مسئلے پر تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمیتری پیسکوو نے کہا کہ روس، تائیوان کے معاملے پر چین کے ساتھ ہے اور چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک کو اس پر سوال اٹھانے یا کسی قسم کی  اشتعال انگیزی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ” ایک چین ” کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ نینسی پیلوسی کا یہ اقدام بے بنیاد اشتعال انگیزی ہے اور اس معاملے پر پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس کے علاوہ شمالی کوریا، لاؤس، کمبوڈیا، ایران، کیوبا، نکاراگوا اور دیگر ممالک کی مقتدر شخصیات نے بھی ” ایک چین” کے اصول کی حمایت کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ میکانزم کا 28 واں اجلاس

30 نومبر  کو چین اور بھارت نے سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ …

Show Buttons
Hide Buttons