تازہ ترین
کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

کامن ویلتھ گیمز کا آغاز 28 جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوچکا ہےجس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یونیورسٹی آف برمنگھم ہاکی اینڈ سکواش سینٹر میں کھیلے گئے پول اے کے میچ میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں گرین شرٹس نے سکاٹ لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا دیا۔’

پاکستان کی جانب سے 22ویں منٹ میں افراز حکیم نے، 23ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں رومان خان نے فیلڈ گول سکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے 9ویں منٹ میں کیمرون گولڈن, 38ویں منٹ میں اسٹروان واکر نے گول سکور کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ آج 4 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons