تازہ ترین

چین کاجی 7 کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے نمائندہ اعلیٰ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے تائیوان سے متعلق بیان پر شدید ردعمل

چار تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پریس کانفرنس میں  جی 7  وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے نمائندہ اعلیٰ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ جی 7  وزرائے خارجہ کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ ان ممالک کے وزرائے خارجہ آج بھی ایک سو بیس برس قبل کے آٹھ طاقتوں کی اتحادی افواج کے عہد میں جی رہے ہیں۔

آج کا چین ہر گز ماضی کا چین نہیں ہے ، جس پر کوئی بھی قبضہ کر لے یا دھونس جما سکے۔ چین کو ایسے بالادست رویوں سے نمٹنا خوب آتا ہے۔ترجمان نے چار اہم نکات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق ہے۔ ون چائنا اصول جی7 ممالک اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سیاسی بنیاد ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے۔ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ واحد قانونی حکومت عوامی جمہوریہ چین کی حکومت ہے۔ امریکہ کی قیادت میں جی7 ممالک جارحانہ پن کے نمائندے ہیں۔ ترجمان نے ساتوں ممالک کے وزرائے خارجہ پر  زور دیا کہ آج اکیسویں صدی کی تیسری دہائی ہے۔اگر سو سال قبل کی سوچ کو اپنایا گیا تو  مسائل پیدا ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی اپنے کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، وسیم اکرم

بھارت میں مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم ہی کامیاب ہوگی، سابق کپتان قومی کرکٹ …