ایران کے ایٹمی معاملے پر یورپی یونین کی ثالثی میں مذاکرات ویانا میں دوبارہ شروع ہوں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کنانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ایک پائیدار سمجھوتے پر پہنچنے کےلئے سنجیدہ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسرے فریق بھی ضروری فیصلے کرنے اور باقی مسائل کے حل پر سنجیدگی سے توجہ مرکوز کرتے ہوئے مذاکرات میں پیشرفت کی صورتحال پیداکریں گے۔
روس کے اعلیٰ مذاکرات کار میخائلUlyanov نے ٹویٹر پر کہا کہ مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوں گے اور روسی مذاکرات کار معاہدے کو حتمی شکل دینے کےلئے با مقصد بات چیت کےلئے تیار ہیں۔