تازہ ترین
پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوح دستگیرنے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اورپوری قوم کو ان کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے اور پاکستانی نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کا یہ تسلسل جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ تہنتی پیغامات میں نوح دستگیر بٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پاکستان کا پرچم اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر کی کارکردگی پر فخر ہے اورمستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons