تازہ ترین

وفاقی وزیر ایاز صادق کی یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات

وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اور تعاون ہے، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا متمنی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

وفاقی وزیر نے پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اور تعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا متمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کا آغاز 1976 میں ہوا، ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یورپی یونین کی سفیر کو ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی ، انہوں نے قدرتی آفت میں ڈونرز کے درمیان رابطہ کاری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یورپی یونین کی سفیر نے ان کوششوں کو سراہا ، انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں رابطوں کوموثربنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، بعدازاں یورپی یونین کی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جمہوریت کا کوئی طےشدہ ماڈل نہیں ہے

سنگاپور کے نائب وزیر اعظم لارنس وونگ نے حال ہی میں 28 ویں نکی فورم …

Show Buttons
Hide Buttons