ایمن الظواہری پر حملہ کرنے والا ڈرون کرغزستان سے اُڑایا گیا، امریکی ذرائع ابلاغ

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں القاعدہ کے راہنماء ایمن الظواہری پر حملہ کرنیوالے امریکی ڈرون نے کرغزستان کے ایک فوجی اڈے سے پرواز کی تھی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ شمالی کرغزستان کے علاقے  ماناس میں قائم امریکی ٹرانزٹ سہولت گانسی ایئربیس سے کیا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق بشکیک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گانسی میں ایک سابق امریکی فوجی اڈہ موجود ہے، جسے جون 2014ء میں مقامی فوج کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان ریلویز ملک بھر میں متعدد مسافر ٹرینوں اور ریلوے پلیٹ فارمز کی برانڈنگ کرے گا:پاکستان ریلوے

پاکستان ریلویز ملک بھر میں متعدد مسافر ٹرینوں اور ریلوے پلیٹ فارمز کی برانڈنگ کرے گا:پاکستان ریلوے

پاکستان ریلویز ملک بھر میں متعدد مسافر ٹرینوں اور ریلوے پلیٹ فارمز کی برانڈنگ کے …

Show Buttons
Hide Buttons