پاکستان اسپورٹس بورڈ نے دولت مشترکہ کے کھیلوں میں پاکستان کیلئے تمغے جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
پی ایس بی کے ڈی جی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاندی کا تمغہ جیتے والے کھلاڑی کو 20 لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے نوح بٹ کیلئے 50 لاکھ اور شاہ حسین کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔