عالمی برادری، نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے چین کے مؤقف کی حامی

عالمی برادری، نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے چین کے مؤقف کی حامی

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے دورہِ تائیوان پر متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے اور چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

3 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں نینسی پیلوسی کے دورہِ تائیوان کے بارے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوئتریس نے”ایک چین” کے اصول پر کاربند رہنےکا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں اور ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتے ہیں، ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اسی اصول کی رہنمائی میں ہی کرتے ہیں۔

 آسیان کے موجودہ چیئرمن ملک کمبوڈیا کی وزارت برائے امورِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسیان کے رکن ممالک ایک چین کے اصول کی حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنوب مشرقی ایشیا کے دوستانہ تعاون کے معاہدے کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا نے کہا کہ امریکی سیاستدان کا دورہ تائیوان شدید اشتعال انگیزی ہے۔ 4 اگست کو سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا میں چین کے سفیر  سے ملاقات میں سری لنکا کی ایک چین پالیسی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر ثابت قدمی سے عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

غروب آفتاب کے بعد چاند کے اردگرد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے: ماہرینِ فلکیات

آج غروب آفتاب کے بعد چاند کے اردگرد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے۔ ماہرینِ …

Show Buttons
Hide Buttons