تازہ ترین
ملک بھر میں کرونا وائرس کی شرح ساڑھے 3 فیصد سے متجاوز

ملک بھر میں کرونا وائرس کی شرح ساڑھے 3 فیصد سے متجاوز

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے زائد رہی جب کہ ایک دن میں کرونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی  جانب سے جاری اعدادوشمار  کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 854  کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 750 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کی شرح 3.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ اب بھی کرونا وائرس میں مبتلا 164 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons