تازہ ترین
امریکہ میں گن وائلنس سے متاثرہ بچے

امریکہ میں گن وائلنس سے متاثرہ بچے

نیشنل جریدے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے سینڈی ہک ایلیمنٹری اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے 6 سالہ بچے کے والد نے منگل کو گواہی دی کہ سازشی تھیوریسٹ الیکس جونز نے ان کی زندگی کو “زندہ جہنم” بنا دیا ہے۔

جونز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ محض ایک مذاق تھا جس میں اداکار شامل تھے اور اس کا مقصد گن کنٹرول کو بڑھانا ہے۔ ایک گھنٹے سے زیادہ کی گواہی میں نیل ہیسلن نے کہا کہ انہیں آن لائن بدسلوکی، گمنام فون کالز اور سڑک پر ہراساں کیے جانے کا سامنا رہا ہے۔

6 سالہ جیسی لیوس کے والدین ہیسلن اور اسکارلیٹ لیوس کا کہنا ہے کہ وہ الیکس جونز اور ان کی انفووارس ویب سائٹ کی وجہ سے برسوں سے ناروا سلوک برداشت کر رہے ہیں۔ جونز نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ 2012 کا حملہ جس میں کنیکٹی کٹ اسکول کے 20 طلباء اور عملے کے چھ لوگ ہلاک ہوئے تھے ایک دھوکہ یا جعلی واقعہ تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں، ماہر فلکیات

کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 22 مارچ بمطابق …

Show Buttons
Hide Buttons