افواجِ پاکستان نے لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کو توہین آمیز اور قابل مذمت قرار دے دیا

افواجِ پاکستان نے لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کو توہین آمیز اور قابل مذمت قرار دے دیا

افواجِ پاکستان نے لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کو توہین آمیز اور قابل مذمت قرار دیا ہے ۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء اور اُن کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔

شہداء کی فیملیز اور افواج ِ پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم جوئی کی گئی۔یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہیں ۔

یہ خبر پڑھیئے

پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی، 8 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر

صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن آف پاکستان …

Show Buttons
Hide Buttons