غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں اسلامک جہاد گروپ کمانڈر سمیت کم از کم دس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
یہ حملے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں سینئر فلسطینی رہنما Bassam Al Saadi کی گرفتاری کے بعد کئے گئے ہیں۔ حماس نے اس حملے کو قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام اور ایک ظالمانہ کارروائی قرار دیا۔حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار GHAZI HAMAD نے کہا کہ ان حملوں کا کوئی جواز نہیں اور فلسطینی دھڑوں کو اپنی حفاظت اور لوگوں کو بچانے کا پورا حق حاصل ہے۔