سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست 2019ء کے غیرقانونی بھارتی اقدام کو منسوخ کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔
سیکرٹری خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور یورپی یونین کے سفارتکاروں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے سفارتکاروں کو پانچ اگست 2019ء کے بعد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔