تازہ ترین
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ۔ کراچی 28، لاہور اور پشاور 26، کوئٹہ 24، گلگت 20، مری 17 اور مظفر آباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اور LEH میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

امن مشرق وسطی کے عوام کے مفاد میں

امن مشرق وسطی کے عوام کے مفاد میں

Show Buttons
Hide Buttons