تازہ ترین
کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

پاکستان کے سٹار ریسلر انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا، انعام بٹ کو فائنل میں روایتی حریف بھارت کے پہلوان دیپک پونیا کے ہاتھوں 3-0 سے شکست ہوئی۔

جمعہ کو برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے فری سٹائل 86 کلوگرام ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ اور دیپک پونیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم پاکستانی پہلوان شکست کے بعد سلور میڈل ہی جیت پائے۔

اس سے قبل انعام بٹ نے سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے ایڈورڈ لیسنگ کو 5-3 سے گولڈ میڈل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس طرح کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد4 ہوگئی۔

انعام بٹ نے یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر کریش کے شہید آفیسرز کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان پوسٹ نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان پوسٹ نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان پوسٹ نے سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر یادگاری ڈاک …

Show Buttons
Hide Buttons