زمبابوے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم زمبابوے کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں زمبابوے نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 اگست کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوین ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو 1-2 سے شکست دے چکی ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …