وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کام تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امدادی کاموں میں پیشرفت کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے سے متعلق مشترکہ سروے کسی تاخیر کے بغیر مکمل کیا جائے۔اس سے پہلے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے امدادی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام خصوصاً مخیر افرادسے اپیل کی کہ وہ متاثرین سیلاب کی فراخدلی سے مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کیلئے نقد رقوم وزیراعظم ریلیف فنڈ 2022 کے اکائونٹ نمبر G-12164 میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

Show Buttons
Hide Buttons