چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک چین اصول پر پختہ یقین رکھتا ہے اور چین کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کے اہم قومی مفادات سے متعلق معاملات میں اپنے آہنی بھائی چین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الملکی تعلقات باہمی احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہونے چاہئیں۔