یوم عاشور کے موقع پر گرین لائن بس سروس آج سے تین دن کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو گرین لائن بس سروس کو بند رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے تین دن تک یوم عاشور کے سلسلے میں جلوس نمودار ہوتا ہے۔ یوم عاشور پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گرین لائن بس سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔