تازہ ترین

وزیر اعظم کی کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے لئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج صبح سویرے بیدار ہونے پر یہ شاندار خبر سننے کو ملی کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنا پہلاگولڈ میڈل حاصل کر کے قوم کے لئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

ارشد ندیم کا تسلسل، محنت، لگن نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی۔

اسکے علاوہ صدرمملکت ڈاکٹر عاف علوی نے بھی پاکستانی اتھلیٹ ا رشد ندیم کو جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے اور کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشد ندیم کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن …

Show Buttons
Hide Buttons