الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈز سے ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیاں دور کی جائیں گی۔یہ فیصلہ انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے باعث کیا گیا ہے۔انتخابی فہرستوں سے بے ضابطگیاں ختم کرنے کیلئے عوام سے بھی اپیل کی جائے گی۔ انتخابی فہرستوں کی حتمی فہرست کا اجرا 25 اگست کو کیا جائے گا۔