محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے،
اس دوران شمال مشرقی اور جنوب وسطی اضلاع میں موسلادھار بارشوں ہو سکتی ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔
تاہم سندھ، کشمیر،شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ادھر مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔