تازہ ترین

پہلی آئین ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات دس اگست سے شروع ہو رہی ہیں

پاکستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی کے قیام کے75 سال مکمل ہونے کی تقریبات دس سے چودہ اگست تک پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوں گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں دس اگست غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آزادی حاصل کرنے کے بعد برطانوی حکومت سے اختیارات کی منتقلی سے پہلے پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس انہی دنوں گیارہ اگست سے چودہ اگست1947 ء کے دوران ہوا تھا۔تقریب کاموضوع ہے ” میرا پارلیمان۔ رہبر ترقی و کمال”

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons