تازہ ترین

واقعہ کربلا ہمیں حق و سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق و سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، معرکہ حق و باطل کی جنگ آج بھی جاری ہے۔

یوم عاشور پر اپنے ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں، حضرت امام حسین کی ثابت قدمی اور لازوال قربانی ہمارا ورثہ ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں سیاسی و مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کے محرم کی حرمت برقرار رکھنی ہے لہذا علما ماہ محرم میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں-

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons