اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف انکی لڑائی دشمن ریاست کے زوال تک جاری رہے گی۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف انکی لڑائی دشمن ریاست کے زوال تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا جنگ اور جدو جہد جاری رہے گی۔ برہوم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ فلسطینی قوم کم وسائل کے باوجود اپنے حقوق پرکسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ۔