غزہ میں کشیدگی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں فلسطینی اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان تین روزہ شدید لڑائی کے بعد عارضی جنگ بندی کے باوجود عالمی ادارے کے متعدد ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔
نیو یارک میں ہونے والے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے مشرق وسطی کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے Tor Wennesland نے آگاہ کیا کہ اگر لڑائی دوبارہ چھڑی تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا موجودہ جنگ بندی عارضی نوعیت کی ہے۔ روس کے سفیر Vasily Nebenzia نے کہا کہ سلامتی کونسل کو کشیدگی کے اس طرح کے واقعات پر انتہائی تشویش ہے جن سے ایک مکمل لڑائی چھڑ سکتی ہے اور غزہ کی صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔