تازہ ترین

پشاور اور گردو نواح میں تیز بارش سے موسم خوشگوار

پشاور شہر اور گردو نواح میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

گزشتہ ایک ہفتے سے پشاور سمیت دیگر علاقے شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں تھے لیکن صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ فجر کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 12 اگست تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مون سون کے آخری اسپیل کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی سفارش کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جمہوریت کا کوئی طےشدہ ماڈل نہیں ہے

سنگاپور کے نائب وزیر اعظم لارنس وونگ نے حال ہی میں 28 ویں نکی فورم …

Show Buttons
Hide Buttons