وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اسپتال میں علاج معالجے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ پنجاب میں زیرِ تعمیر نئے 23 سرکاری اسپتالوں کو مقررہ وقت پر مکمل کر لیں گے۔ وزیرصحت پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور 13 اگست کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ہم اپنا 75واں جشن آزادی منا رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 17جولائی کو عوام نے عمران خان کے بیانیے کو سپورٹ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ابھی جلسے کے لیےمقام کو فائنل نہیں کیا، اس حوالے سے آج شام یا کل تک حتمی فیصلہ کرلیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ 13اگست کو آزادی کا جشن شایان شان انداز میں منائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری قیادت کا مطالبہ نئے انتخابات ہیں، آدھے پاکستان پر ہماری حکومت ہے، اس کے باوجود بھی نئے انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے یہ بات واضح کی کہ رانا ثناءاللّٰہ کے خوف سے جلسے کا مقام تبدیل نہیں کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین-پاک ایوی ایشن انڈسٹری تعاون ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا

چین نے ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم پلیئر ہونے کے سبب کئی دہائیوں …

Show Buttons
Hide Buttons