وفاقی وزیر خزانہ سے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ سے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PHMA) کے چیئرمین میاں کاشف ضیاء کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، ممبر ایف بی آر اور وزارت خزانہ اور تجارت کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ میاں فرخ اقبال، ڈاکٹر خرم طارق، رانا الطاف احمد، حافظ راشد محمود اور طاہر رحمان بھی موجود تھے۔

وفد نے معیشت کے تمام شعبوں میں تیزی اور ترقی فراہم کرنے میں ہوزری اور نٹ ویئر انڈسٹری کے کردار کو اجاگر کیا۔ وفد نے چیئرمین کو ٹیکسیشن، سیلز ٹیکس کی واپسی، بجلی اور گیس کے ٹیرف وغیرہ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایل سی، ڈی ایل ٹی ایل اور پی ایس ڈبلیو کھولنے میں کمرشل بینکوں کے ردعمل سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے وفد کو ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وفد کو برآمدات بڑھانے پر بھی زور دیا۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہوزری اور نٹ ویئر انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفد نے ان کے مسائل حل کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons