تازہ ترین
کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 28 افراد مبتلا

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 28 افراد مبتلا

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق  ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق شہر کے مختلف اضلاع سے ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں اب تک 231 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ رواں سال کراچی میں 1158 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 305 ہوگئی ہے۔ ماہرین صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طلوع و غروب آفتاب کے وقت جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں جب کہ  گھر، گلی، محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی وائرس سے بچا جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن …

Show Buttons
Hide Buttons