تازہ ترین
چیئرمین سینیٹ کا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چیئرمین سینیٹ کا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انھوں نے نواب اسلم رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ اراکین سینیٹ عبد القادر، مولانا عبدالغفور حیدری اور نصیب اللہ بازئی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا …

Show Buttons
Hide Buttons