ویب ایم ڈی ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کی حالیہ لہر اسی طرح جاری رہی تو امریکہ میں صورت حال ایک مرتبہ پھر سنگین ہو جائے گی۔
رپورٹ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اگست کے دوسرے ہفتے میں امریکہ میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ہر روز 625 اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔ اس صورت حال کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں کو سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔