تازہ ترین
صدر مملکت کا فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف ڈینٹل سائنسز کا دورہ

صدر مملکت کا فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف ڈینٹل سائنسز کا دورہ

صدر مملکت عارف علوی نے جمعہ کے روز فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ہسپتال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر وحید نے صدر مملکت اور وزیر اعلی پنجاب کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے لیے 100 کنال پر محیط ڈینٹل ہسپتال کے لیے 2005 میں زمین خریدی گئی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر وحید نے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیراتی کاموں کا آغاز 2010 میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اس پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 347.358 ملین لگایا گیا تھا جبکہ 30 جون 2022 تک اس منصوبے پر 673.390 ملین خرچ کئے جاچکے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر وحید نے بتایا کہ تھری ڈی ہسپتال جدید آلات اور سہولیات سے آراستہ ہوگا اور اسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت صدر عارف علوی نے کہا کہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس جدید تھری ڈی ہسپتال کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons