تازہ ترین
وزیراعظم کی جاپانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
A delegation of Japanese Investment Group calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad on 11 August 2022

وزیراعظم کی جاپانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

اسلام آباد میں جاپانی سرمایہ کاروں کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جاپان پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور پاکستان مختلف شعبوں میں جاپان کے تعاون کی انتہائی قدر کرتا ہے۔

انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پرTakaji Tsuji کی قیادت میں بی ایس پی سرمایہ کاری گروپ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

جاپانی سرمایہ کاروں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہباز شریف نے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری کو ملک کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے نیک شگون قرار دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

آئی سی سی کے سربراہ کا دورہ لاہور، پی سی بی کا عالمی کپ کیلئے مؤقف کا اعادہ

مذاکرات کا دوسرا دور 31 مئی کو ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ اور دورہ پاکستان پر …

Show Buttons
Hide Buttons