صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاقیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی۔

جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی ۔ صدر نے65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا اس سےزیادہ قید کاٹ چکے ہیں اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا ہے ۔ 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔

قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔20 سال کی قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons