پاکستان کی معاونت کے لیے سعودی عرب 3 ارب ڈالر دوبارہ ڈپازٹ کرائے کا ارادہ رکھتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ کا اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر ہفتہ بھر میں ڈپازٹس کرنے کا منصوبہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد کا بھی ارادہ ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اس امداد کا اعلان دو دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔