تازہ ترین

سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سوات اور دیر کے درمیان پہاڑی علاقوں میں چند مسلح افراد دیکھے گئے، جو آبادی سے بہت  دور ہیں۔ یہ افراد اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے افغانستان سے چوری چھپے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پہاڑوں پرنقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت  نہیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضرورت پڑنے پر طاقت کا بھرپور استعمال کر کے نمٹا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons