ہرنائی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر چھپ کر وار کیا ہمیں وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنے والی بہادر پاک افواج پر فخر ہے ۔

اتوار کو سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں وزیراعلی ٰنے کہا کہ دو جوانوں کی شہادت کا واقعہ باعث افسوس ہے ، ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو ں گے، دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم لواحقین کے غم میں شریک اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے سکیورٹی افسر کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زوردیا ہے کہ وہ …

Show Buttons
Hide Buttons