امریکی سینیٹر کے دورہِ تائیوان کے حوالے سے چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان کا بیان

چودہ اگست کو امریکی سینیٹر ایڈ مارکی نے چین کے علاقے تائیوان کا دورہ کیا۔

یہ دورہ ایک چین کے اصول چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں نیز چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان ووچھیان نےکہا کہ جزیرہ تائیوان کےاردگرد سمندری اور فضائی حدود میں ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی عسکری نوعیت کی حقیقی جنگی مشقیں، امریکہ اور تائیوان کی ملی بھگت اور اشتعال انگیزی کے خلاف بھرپور ردعمل اور واضح انتباہ ہیں۔

وو چھیان نے کہا کہ تائیوان ہمیشہ سے چین کا حصہ رہا ہے، چین امریکہ اور ڈی پی پی حکام کو خبردار کرتا ہے کہ چین کی وحدت کےعمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہو گی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نےخودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کے لیے جنگ کی تربیت اور تیاری جاری رکھی ہوئی ہے اور تائیوان کی علیحدگی کی  تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

اس حوالےسے پندرہ اگست کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض امریکی سیاستدانوں کی جانب سے ایک چین کےاصول کو چیلنج کرنے کی سازش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons