محکمہِ موسمیات نے الرٹ جاری کیاہے کہ 16اگست تک موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 18 اگست تک موسلادھار بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، جبکہ بلوچستان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔