میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو اس سے قبل متعدد الزامات میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ 77سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔