تازہ ترین

غیر قانونی طور پر منجمد افغان اثاثے فوری طور پر لوٹائے جائیں، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب

15 اگست کو افغانستان سےامریکی افواج کے  انخلاء کے ایک سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نےکہا ہے کہ  سب سے اہم بات یہ ہے کہ افغانستان دوبارہ افغانوں کے ہاتھ میں ہے. اس وقت افغانستان کی قومی تعمیر نو میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور صورتِ حال  نسبتاً مستحکم ہے۔

جانگ جون نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان سے نکلنے والے ممالک کو افغان عوام کے سامنے جواب دہ ہونا چاہیے، اپنے وعدوں کوپورا کرنا چاہیے، افغان حکومت اور عوام کو امداد فراہم کرنی چاہیےاور اس معاملے سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے اثاثے منجمد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین منجمد افغان اثاثوں کو جلد از جلد لوٹائیں گے۔ یہ نہ صرف افغان حکومت اور عوام بلکہ عالمی برادری کی بھی اپیل ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons