تازہ ترین

پاکستان فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فضائیہ کی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مشرق میں قلعہ عبداللہ کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر فضائیہ کے اڈوں پر بھر پور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترجمان نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران قوم کی خدمت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ ایسے تمام ضرورت مند خاندانوں تک پہنچ رہی ہے جن کے گھر اس قدرتی آفت میں تباہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت مند خاندانوں میں 41 خیمے اور بارہ ہزار کلو گرام کھانے کی بنیادی اشیاء اور اشیائے ضروریہ کے راشن کے چھ سو تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی طبی ٹیم نے چار سو دس مریضوں کی دیکھ بھال بھی کی۔

یہ خبر پڑھیئے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ : 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 …

Show Buttons
Hide Buttons