متحدہ عرب امارات میں قائم خطے کی کھانے پینے اور مشروبات کی معروف کمپنی اغذیہ گروپ نے کہا ہے کہ رواں سال2022 کی پہلی ششماہی کی خالص آمدنی بڑھ کر 2 ارب درہم ہوگئی ہے جو گزشتہ سال کی خالص آمدنی میں 51 فیصد ریکارڈ اضافہ ہے۔
منگل کو جاری بیان کے مطابق اغذیہ کے حصص یافتگان کا خالص منافع اس مدت کے لئے 118 ملین درہم تک بڑھ گیا، جو سال2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 74 فیصد اضافہ ہے جو اس کی پانچ سالہ ترقی کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر گروپ کے حالیہ حصول کے ساتھ ساتھ اس کی لاگت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
اغذیہ گروپ کے چیئرمین خلیفہ سلطان السویدی نے کہا ہے کہ اغذیہ کے پہلے ششماہی کے نتائج مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر ہماری فوڈ اینڈ مشروبات کو ترقی دینے کی حکمت عملی کے بڑھتے ہوئے فوائد کو ظاہر کرتے ہیں، گزشتہ سال کے دوران ہم نے جو اہداف مکمل کیے ہیں اس نے نہ صرف مضبوط اعلیٰ نمو فراہم کی ہے بلکہ منافع میں اضافہ کرنے میں بھی حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرز اور متعلقہ فریقوں کیلئے ٹھوس قدر کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے اغذیہ کی صلاحیت پر ہمارا اعتماد مستحکم ہے۔
اغذیہ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن اسمتھ نے کہا کہ ہم نے سال 2022 کی پہلی ششماہی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں ہماری توجہ حاصل شدہ اداروں کے استحکام پر تھی اور دوسری سہ ماہی میں ہم نے اپنی توجہ ہم آہنگی نکالنے اور گروپ انضمام کو تیز کرنے کی طرف مبذول کی جس نے ہمیں اعلیٰ براہ راست اخراجات کے ساتھ ساتھ انضمام اور حصول سے متعلقہ اخراجات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مصنوعات کی طلب اور رسد میں خلل کے اثرات کو کم کیا، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور افراط زر سے نمٹا اور یہ سب کچھ معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اغذیہ کے کنزیومر بزنس ڈویژن نے مالیاتی نقطہ نظر سے گذشتہ سال کے مقابلے میں 71 فیصد کی خاطر خواہ نمو ہوئی جو اب ایک ارب 50 کروڑ درہم پر گروپ کی مجموعی سیلز کا 73 فیصد بنتا ہے۔
پروٹین اور منجمد شعبہ نے 570 ملین درہم کا حصہ ڈالا، جس میں سے 493 ملین درہم گذشتہ سال اردن اور مصر میں پروٹین کے کاروبار کے اسٹریٹجک حصول کے ذریعے ممکن ہوا۔اغذیہ کی العین سنیکنگ نے ٹاپ لائن میں 417 ملین درہم کا اضافہ کیا، بی ایم بی گروپ نے اس میں149 ملین درہم کا حصہ ڈالا۔ پانی، مشروبات اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے 475 ملین درہم کی آمدنی ریکارڈ کی گئی۔
2021 کے مقابلے میں سال رواں کی اس سہ ماہی میں ایگری بزنس ڈویژن میں 534 ملین درہم آمدنی ہوئی جو 2021 کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہے۔ گروپ کے کل اثاثے 30 جون 2022 تک 6.3 ارب درہم تھے، جبکہ اس مدت کے لئے کل شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی 2.8 بلین درہم تھی۔
اغذیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2022 کی پہلی ششماہی کے لئے 8.25 فلس فی شیئر کے برابر نقد ڈیویڈنڈ کی سفارش کررہا ہے جو شیئر ہولڈر اور ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگتھیا ابوظہبی میں قائم فوڈ اینڈ بیوریج کی ایک معروف کمپنی ہے جو 2004 میں قائم ہوئی تھی۔ کمپنی ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج میں رجسٹر ہے جو خطے کی سب سے بڑی ہولڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے پاس ابوظہبی کی متنوع معیشت کے اہم شعبوں پر محیط بڑے کاروباری اداروں کا ایک وسیع پورٹ فولیو ہے۔