تازہ ترین

امریکہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے ان کے ساتھ ہے، ڈونلڈ بلوم

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ ان کا ملک، پاکستان میں شدید سیلاب کی تباہی سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے ان کے ساتھ ہے۔

آج متعدد ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ اس آفت کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، بہت سے لوگوں کے پیارے ان سے بچھڑ گئے، لوگوں کے روز گار اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ وہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ انسانی امدادی کوششوں میں مدد دی جا سکے۔

امریکی سفیر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ عالمی ترقی کے لئے امریکہ کا ادارہ متاثرین کے لئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس امداد سے فوری ضرورت کی اشیاء خریدنے میں مدد ملے گی تاکہ زندگیاں بچائی جاسکیں اور متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کی جاسکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons