آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، احسن اقبال

آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، احسن اقبال

وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت حکومت کو مختلف ذرائع سے پیغامات بھیج رہی ہے جن میں این آراو اور فارن فنڈنگ کا مقدمہ رکوانے کی درخواست کی جارہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم فارنگ فنڈنگ کیس کو ایک ٹیسٹ کیس بنانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دوسری جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کررہے ہیں مگر وہ فارن فنڈنگ کے مقدمے میں اپنی دولت کے ذرائع فراہم کرنے سے انکاری ہیں۔

پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے انہوں نے واضح کیاکہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

چھٹی چین-عرب ممالک ایکسپو کے شاندار نتائج

چوبیس ستمبر کی صبح، چھٹی چین-عرب ممالک ایکسپو کے نتائج  پیش کرنے کے لیے پریس …

Show Buttons
Hide Buttons