پنجاب کے محکمہ صحت نے صوبے بھر میں 5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کی کرونا ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ کرليا۔
صوبائی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے لاہور میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتایا کہ 50 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ویکسین کی 1 کروڑ سے زائد خوراکیں حاصل کی جائیں گی۔
لاہور میں یہ فیصلہ ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ بچوں کی کرونا ویکسینیشن کا آغاز لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، بہاولپور سے کیا جائے گا۔ 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن ستمبر سے شروع ہوگی۔