تازہ ترین
اگر امریکہ فوج کو استعمال کرنے کی "بری عادت" نہیں چھوڑے گا، تو مزید "کابل مومینٹس" رونما ہوں گے، سی ایم جی کا تبصرہ

اگر امریکہ فوج کو استعمال کرنے کی “بری عادت” نہیں چھوڑے گا، تو مزید “کابل مومینٹس” رونما ہوں گے، سی ایم جی کا تبصرہ

ایک سال قبل امریکی فوج نے کابل سے عجلت میں واپسی کی  اور ” کابل مومینٹ”  افغانستان میں امریکی جنگ کی ناکامی کا مترادف بن گئی۔

تاہم، اقتصادی پابندیاں، افغانیوں کی زندگی بچانے والی رقم کی  خوردبرد، اور اس کی خودمختاری کی بے دریغ خلاف ورزیاں کرنے والے امریکہ کا سیاہ ہاتھ، آج بھی سختی کے ساتھ افغانستان کو گلے سے دبوچے ہوئے ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے اہلکار نے نشاندہی کی کہ افغانستان پر امریکی اقتصادی پابندیوں نے مقامی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔ “98 فیصد افغانوں کو پیٹ بھر کھانا میسر نہیں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی کل تعداد کا نصف، شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔”

گزشتہ ماہ امریکی فوج نے انسداد دہشت گردی کے نام پر کابل پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ افغانستان کے ایک معروف سیاسی مبصر نے نشاندہی کی کہ امریکی ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین اور افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ دراصل ہٹ دھرمی کے ساتھ دنیا کے سامنے اپنی تسلط پسندانہ فطرت دکھا رہا ہے کہ وہ تو افغان معاملات میں مداخلت کرے گا۔

افغان عوام کو نظر انداز یا فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ افغانستان میں افراتفری کا آغاز کرنے والے امریکہ کو  اس جنگ سے حاصل ہونے والے  سبق ذہن میں رکھنے چاہئیں ، اسے  فوج کو  استعمال کرنے کی بری عادت  سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیئے اور دوسرے ممالک کو اپنی مرضی سے تبدیل کرنے کی خواہش پر قابو پانا چاہیئے ورنہ مزید “کابل مومینٹس” دوبارہ رونما ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons